ٹھٹھہ(این این آئی)گھوڑا باری کے نزدیک سمندر میں بچی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے 3 خواتین اور ایک بچے نے سمندر میں چھلانگ لگادی چار کی لاشیں نکال لیں گئیں ایک کی لاش کی تلاش کے بعد نکال لیا گیا تفصیلات کے مطابق: ٹھٹھ کے تعلقہ گھوڑا باری کے گائوں حاجی اسماعیل جت کی خواتین اپنے بچوں سمیت دریائے سندھ کے کنارے کپڑے دھونے آئیں تھی کہ ایک 3 سالہ بچی
سلما دریا میں گر گئی جسکو بچانے کے لئے تین خواتین غلام خاتون ۔ثمینہ ۔مین وسائی اور 8 سالہ شکیل نے دریا میں چھلانگ لگادی مگر بچی کو ڈھونڈتے وہ آگے نکل گئے اور گہرے پانی میں ڈوب گئے قریب موجود لوگوں نے چیخ و پکار کی آوازیں سنیں تو انہوں نے مقامی غوطہ خوروں کو فوری بلوایا مقامی غوطہ خوروں اور لوگوں نے تین خواتین اور ایک بچے کی لاشیں دریا سے نکال لیں اور آدھا گھنٹے کی جوجہد کے بعد بچی کی لاش بھی نکال لی گئی ضلعی انتظامیہ بھی وہاں پھنچ گئی۔