جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گوگل کا ڈوڈل عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے نام، خراج عقیدت پیش 

datetime 11  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سچائیوں کو افسانوں اور  خاکوں کے قالب میں ڈھال کر امر  ہو جانے والے سعادت حسن منٹو کی 180ویں  یوم پیدائش کے موقع پر گوگل نے اپنا دوڈل تبدیل کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔سعادت حسن منٹو نے روایتی اردو افسانے کو نئی جہت دی، اردو ادب میں

وہ آج بھی اس مقام پر کھڑے ہیں جہاں ان کے مقابل کوئی نہیں۔لیجنڈ افسانہ نگار سعادت حسن منٹو  11 مئی 1912 کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں حاصل کی، 1921 میں ایم او مڈل اسکول میں چوتھی جماعت میں داخلہ لیا۔پاکستان بننے کے بعد منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور بو سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کیے جو اردو ادب کے آسمان پر ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے۔ منٹو نے ڈھائی سو سے زیادہ افسانے اور کہانیاں لکھیں جس میں سے حکومتِ وقت نے ان کے 5 افسانوں کو فحش قرار دے کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا۔اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا انتقال 42 برس کی عمر میں 18 جنوری 1955 کو ہوا تاہم وہ آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے دنیائے ادب کے قلب میں بستے  ہیں۔منٹو نے اپنی قبر کا کتبہ بھی خود لکھا کہ یہ سعادت حسن منٹو کی قبر ہے، جو اب بھی سمجھتا ہے کہ اس کا نام لوحِ جہاں پر حرفِ مکرر نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…