ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیڑھ مہینے بعدصوبائی دارلحکومت پشاور میں بازاریں کھل گئیں ، لاک ڈائون  کے باعث لوگوں کا اچانک گھر سے نکلنے کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 11  مئی‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن) ڈیڑھ مہینے بعدصوبائی دارلحکومت پشاور میں بازاریں کھل گئے ،ںصدر میں بدترین رش کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ۔ پشاور میں لاک ڈائون کے باعث شہریوں کی اچانک گھروں سے نکلنے کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے  بازاروں میں حد نظر تک سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔ عید کی خریداری میں مزید تیزی آ رہی ہے گارمنٹس کی دکانوں پر خواتین ، بچوں اور مردوں کے جم غفیر

حفاظتی اقدامات نظر انداز اور پشاور شہریوں نے کرونا کو بھول کر خریداری شروع کردی ہے افطاری کے بعد بھی شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کارخ کر رہی ہیں ۔ شاہین بازار ، مینا بازار ، کریم پورہ ، صدر ، یونیورسٹی روڈ ، پر عید کے خریداروں نے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا ہے بازاروں میں پیر کے روز ریکارڈ رش رہا بم دھماکے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کارخ کیا ۔ بازاروں میں زیادہ تر خریدار عیدکی خریداری کر رہے تھے ۔ ڈیڑھ مہینے بعد پشاور کی شاہرائوں ، اندرون شہر مختلف مقامات پر بدترین ٹریفک رش رہا جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار غائب تھے ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی نا اہلی کے باعث ہشتنگری ، جی ٹی روڈ، فردوس ، پر ٹریفک میں شدید خلل پڑا صدر میں بھی گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی تھی اور سارا دن گاڑیاں ہارن بجا بجا کر اپنے لئے راستہ مانگ رہی تھی ۔ عیدکی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعدادنے باازاروں کا رخ کیا ہے ماسک پہنے بغیر مرد خواتین بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف لاک ڈائون میں نرمی سے خیبر پختونخوامیں اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…