کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثر ایک اور پولیس افسر سول اسپتال میں انتقال کرگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق پولیس ملازم اسسٹنٹ سب انسپکٹر 48 سالہ شیر گل نیازی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایم ٹی سیکشن میں تعینات تھا جس میں 29 اپریل کو کورونا وائرس کی
تصدیق ہوئی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ رپورٹ مثبت آنے پر اسے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پیر کی صبح اس کا انتقال ہوگیا۔ اس وبائی مرض سے کراچی پولیس کے انتقال کرنے والے ملازمین کی تعداد 4 ہوچکی ہے جنہیں محکمے کی جانب سے شہید کا درجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔