ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دو سالوں میں ملکی ہر شعبہ کا بیڑہ غرق ، عمران خان کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحت عامہ کے شعبے کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا ۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر صحت عمران نیازی نے دو سال میں ہر شعبہ کی طرح صحت کے شعبے کابھی بیڑہ غرق کردیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ وزیر صحت عمران خان کی وجہ سے اسلام آباد کے ہسپتالوں کی مینجمنٹ کا برا حال ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہتھیاروں کے بغیر کورونا کی خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیرصحت عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود اب تک پی ایم ڈی سی کو بحال نہیں ہونے دیا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال عارضی انتظام پر چل رہا ہے ،وزیر صحت عمران خان اب تک سیکریٹری صحت کا تقرربھی عمل میں نہیں لاسکا۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریہیبلیٹیشن میڈیسن (این۔آئی۔آر۔ایم) عارضی انتظام پر چلایاجارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کا مستقل سربراہ اب تک تعینات نہیں ہوسکا ،وزیرصحت عمران خان اب تک مستقل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعینات نہیں کرسکا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اربوں روپے کی ادویات سکینڈل کی شفاف تحقیقات ہوسکیں ؎ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان وزیر صحت عمران خان کی کرپشن کا جواب دیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع ہونے والے صحت کے 20 منصوبوں کو موجودہ حکومت نے ختم کردیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے شروع کردہ صحت کارڈ کو انصاف صحت کارڈ میں بدل دینا ہی عمران صاحب کی واحد کارکردگی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…