سکھر ( این این آئی)انتظار کی گھڑیاں ختم ، پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آ گیا، شہریوں کیلئے کئی اقسام کے آم مارکیٹ میں منتظر ، ریٹ دو سو سے تین سو روپے کلو مقرر ، یہ پھل نہ صرف دل ومعدے کے امراض کودورکرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کی بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں معالجین تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں پھلوں کا بادشاہ آم بازاروں میں آگیا ہے سندھ کے علاقے کے سب سے مشہورآم سندھڑی کی فروخت سکھر میں شروع ہو گئی،
پھلوں کے بادشاہ آم کی مارکیٹ میں آمد کیساتھ ہی آم کی قیمت میں اضافہ کے باعث عام صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے شہر سکھر کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونے والا آم دو سو روپے کلو سے تین سو روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، رمضان المبارک کے ایام کے باعث بھی آم کی بڑی مقدار میں سٹاک شروع کردیاگیاہیبڑے بڑے ڈیلرز نے خرید و فروخت کے لئے منصوبہ بندی شروع کررکھی ہے واضع رہے کہ چونسہ اور انور لٹور کی اقسام والے آم بھی آئندہ چند دنوں میں شروع ہو جائینگے، آم کے 26سے زائد اقسام موجود ہیں دنیاکے مختلف ممالک میں پاکستانی آم کو نمایاں حیثیت حاصل ہے اور اس کی مانگ بھی ہیں۔خوش قسمتی سے پاکستان میںآموں کی پیدوار بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے اور یہاںآموں کی دو سو سے زائد اقسام بھی پائی جاتی ہیں۔بیس اقسام کے آموں کو توتجارتی بنیاد پر کاشت کیا جاتا ہے، سندھڑی، نیلم، چونسا، انور رٹول، زعفران، لنگڑا، سرولی اور دیسیآم لوگوں کے پسندیدہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پھل نہ صرف دل ومعدے کے امراض کودورکرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کی بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔