پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

’’ کیا آپ خود کو فرعون سمجھتے ہیں یا سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے؟‘‘ سندھ میں راشن کا پیسہ غائب، گندم اور آٹا غائب، اسکولز میں فرنیچر غائب، اسپتالوں سے وینٹی لیٹرز غائب ،مراد علی شاہ زرداری کی کرپشن کا سہولت کار کیسے بنا؟ مراد سعید برس پڑے،ٍکھر ی کھر سنادیں

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا پھر کہتے ہیں مجھ سے سوال نہ کریں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری اور سندھ حکومت سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں، سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ

سندھ کے ایک وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو راشن پہنچا دیا، دوسرے نے کہا 3 لاکھ، تیسرے نے کہا ساڑھے 5 لاکھ لوگوں کو راشن دیا۔ کسی کو معلوم نہیں راشن کے نام پر کروڑوں روپے کہاں گئے۔انہوں نے کہا کہ 550 ارب روپے کا حساب لیں تو آپ گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں، سوال پوچھنے پر ٹی وی چینل کو گالیاں دینا شروع کر دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 550 ارب صحت پر لگتے تو کیا لاڑکانہ میں بچے کتے کے کاٹے سے مرتے، ہم کہتے ہیں لاڑکانہ اور سندھ کتوں کی زد میں ہیں تو آپ گالیاں دیتے ہیں، صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے آپ کو جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر کیوں نہیں دیا گیا، سندھ کے اسکولوں میں بچوں کے بجائے کتے اور گدھے کھڑے ہیں۔ نہ اسکول میں سہولتیں اور نہ ہسپتال میں انتظامات، 550 ارب کہاں خرچ کردیے؟مراد سعید نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ مجھ سے سوال پوچھنے کی ہمت کون کریگا، بلاول کے والد نے بھی کہا تھا نیب کون ہوتا ہے جو مجھ سے سوال کرے، کیا آپ خود کو فرعون سمجھتے ہیں یا سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا پھر کہتے ہیں مجھ سے سوال نہ کریں، ہم آپ کے غلام نہیں یا سندھ کابینہ میں نہیں جو آپ سے سوال نہ کریں، تھر کے بچوں کی اموات کے ذمہ دار آپ ہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو دھمکانے کی ایک ہی وجہ ہے پیسہ سندھ کی ترقی پر نہیں لگا، سندھ کی ترقی پر لگنے

والا سارا پیسہ زرداری کے فیک اکاؤنٹ میں چلا گیا، سندھ میں راشن کا پیسہ غائب، گندم اور آٹا غائب، اسکولز میں فرنیچر غائب، اسپتالوں سے وینٹی لیٹرز غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں 128 صفحات کی جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں، سب کو پتہ چل جائے گا مراد علی شاہ زرداری کی کرپشن کا سہولت کار کیسے بنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…