ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز، شہبازاور مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہر کیس کے پیچھے کون ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بڑا الزام عائد کر دیا 

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے چولستان کے لوگوں میں اراضی تقسیم پر نیب ملتان کی جانب سے  شہبازشریف کو نوٹس کے اجراء کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو آٹا چینی ، بی آر ٹی ، مالم جبہ ، فارن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کے چوروں کے فیسزاور کیسز نہیں نظر آتے  ،شہباز شریف کو چولستان کے متاثرین میں اراضی کی

تقسیم کا نیا نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف ، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہر کیس کے پیچھے عمران نیازی کا فیس نظرآتا ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کرپشن کا حامی ہے، ورنہ آٹا چینی چور، ادویات سکینڈل میں ملوث وزیراعظم اور وزیر جیل میں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا رونا رونے والے لال سہانرا پارک متاثرین کی زمین کی تقسیم پر سیاست کر رہے ہیں  ،پہلے سے پسماندہ ترین اور محرومیوں کے شکار خطے کے عوام کو نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کی بلی چڑھا رہا ہے ،حکومت پنجاب کے قانونی اور شفاف ادارہ جاتی عمل کے تحت اراضی کی تقسیم کو دانستہ متنازعہ بنایاجارہا ہے ،عمران خان کا اپنا 300 کنال سے زائد کا محل قانونی نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ بنی گالہ میں بھی کارروائی کرے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…