لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بارے میں میڈیا میں چلنے والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے پاس حمزہ شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹھوس شواہد ،گواہان اور دستاویزات موجود ہیں۔ نیب ترجمان نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ شواہد قانون کے مطابق
معزز عدالت میں پیش کیے جائیں گے ،عدالت سے حمزہ شہباز کی ضمانت پہلے ہی مسترد ہو چکی ہے ،بے گناہی کا فیصلہ معزز عدالت مجاز نے کرنا ہے ،حمزہ شہباز کے مقدمے میں گواہ صفائی پیش ہو کر معروضات معزز عدالت میں پیش کریں،نیب کسی دبائو ،دھمکی اور بے بنیاد پراپیگنڈاکی پرواہ کیے بغیر اپنا کام جاری رکھے گا۔