منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ماں بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کیلئے کارڈ بورڈ سے گاڑی تیار کر لی

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی )بلجیم سے تعلق رکھنے والی نتھیلی اور ان کی 16 سالہ بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے کارڈ بورڈ سے گاڑی بنانے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایاہے اس سلسلے میں فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے صارفین کے لیے ڈرائیو تھرو سرونگ کھول رکھی ہے جس کے ذریعے لوگ گاڑی کے اندر بیٹھے بیٹھے ہی آرڈر کر سکتے ہیں۔تاہم گاڑی نہ ہونے کے باعث بلجیم سے تعلق رکھنے والی

نتھیلی اور ان کی 16 سالہ بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے ایک انوکھا ہی حربہ اپنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نتھیلی کی 16 سالہ بیٹی کو میک ڈونلڈز سے کھانا کھانے کا دل کر رہا تھا لیکن ان کے پاس گاڑی بھی نہیں تھی تو انہوں نے مل کر ایک کارڈ بورڈ سے گاڑی نما ڈھانچہ تیار کر لیا۔اس کارڈ بورڈ سے بنے گاڑی نما ڈھانچے پر کووڈ 19 کی لائسنس پلیٹ لگا کر دونوں ماں بیٹی میکڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے نکل پڑے۔خوش قسمتی سے ماں اور بیٹی کی محنت رنگ لے آئی اور اس کارڈ بورڈ سے بنی گاڑی کے ساتھ انہیں میک ڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا بھی مل گیا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…