اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں 2.07ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی ۔اوگرا نے مئی کیلئے سوئی ناردرن اور سدرن سسٹمز پر ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔سوئی ناردرن سسٹم پر
ایل این جی کی مئی کیلئے نئی قیمت 7.51ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 1.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن پر ایل این جی کی نئی قیمت 7.75ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔