اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے آر وائے نیوز اینکر کو صوبائی وزیر سے سوال پوچھنا گلے پڑ گیا ، وزیر سندھ سعید غنی شدید غصے میں آگئے ۔ نجی ٹی وی اینکر نے سوال پوچھا کہ سندھ حکومت نے صحت پر 5 کھرب روپے خرچ کئے لیکن وہ سندھ کے ہسپتالوں پر لگے نظر نہیں آرہے جس پر سعید غصے میں آگیااور کہا کہ آپ سندھ سے دشمنی پر اتر آئے ہیں۔سوالوں کا جواب دینے بجائے وہ اینکر سےلڑنا شروع ہو گئے ،
مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھا گیا ، سندھ کے ہسپتالوں کی حالت زار اور سندھ میں کتے کاٹنے کے واقعات میں اضافے اور ویکسین نہ ہونے سے متعلق سوالات دینے بجائے وہ اینکرز کیساتھ الجھتے رہے ۔ حتی کہ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اے آر وائے عمران خان سے ملا ہوا اور یہ سب ملی بھگت سے کیا جارہا ہے ،ہماری کارکردگی پر پروگرام کررہا ہے اور حساب مانگ رہا ہے۔بعد ازاں سعید غنی نے اے آروائی اور اے آروائی کے سینئر ایگزیکٹو وائرس پریذیڈنٹ کے خلاف جیالوں کیساتھ کمپین لانچ کردی اور #ARYNiazi چلادیا ۔صورتحال کے بعد شہبازگل میدان میں آئے انہوں نے سعید غنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اندازہ کریں اس مائنڈ سیٹ کا جو یقیناً حادثاتی لیڈر شپ سے منتقل ہوا ہےکہ ہم سے سوال نہ کیا جائے بس پیسہ دے دیا جائے اور کہاں لگا کسی کو جرات نہیں ہونا چاہیے پوچھنے کی۔ساڑھے پانچ سو ارب روپیہ کہاں گیا، کس ضلع میں کتنے BHUاوران میں کون سی سہولیات اور ڈاکٹر۔۔ یہ سوال کرناملک دشمنی۔۔
میں ایک عام سا سیاسی کارکن ہوں۔ جھوٹ، منافقت اور بلیک میلنگ سے گھبرا کر بھاگنے والا نہیں بلکہ ایسے لوگوں کو انکے مقام تک پہنچانے والا ہوں۔ @AmmadYousaf میں آپکو سیاسی کارکن کی حیثیت بتادوں گا۔ اس طرح کی جھوٹی خبریں چلا کر اپنی اصلیت دکھا رہے ہو۔ https://t.co/MNeJxsoNYU
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 7, 2020
اندازہ کریں اس مائنڈ سیٹ کا جو یقیناً حادثاتی لیڈر شپ سے منتقل ہوا ہےکہ ہم سے سوال نہ کیا جائے بس پیسہ دے دیا جائے اور کہاں لگا کسی کو جرات نہیں ہونا چاہیے پوچھنے کی۔
ساڑھے پانچ سو ارب روپیہ کہاں گیا، کس ضلع میں کتنے BHUاوران میں کون سی سہولیات اور ڈاکٹر.
یہ سوال کرناملک دشمنی. pic.twitter.com/vEk7Io8FHv— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 7, 2020