جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کرونا وائرس تباہی مچا نا شروع کر دی ، مزید 46افراد مہلک وائرس سے جاں  بحق ہو گئے ، متاثرین میں  افسوسناک اضافہ

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے ملک میں مزید 46 اموات سامنے آئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 591ہوگئی ،مجموعی طور پر 24 ہزار 892 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ جمعرات کوبھی ملک میں نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 453 کیسز اور 14 اموات سامنے آگئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 453 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9093 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں 14 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 171 تک پہنچ گئی ہیں ادھر پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 502 کیسز اور ریکارڈ 26 اموات سامنے آئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ ان نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9195 تک پہنچ گئی۔ان افراد کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ زائرین سینٹرز سے 768، رائے ونڈ سے منسلک 1926 افراد، 86 قیدی ،6415 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے صوبے میں مزید 26 اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 182 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ان نئے مریضوں کے بعد متاثرین 485 سے بڑھ کر 521 تک پہنچ گئے ہیں۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 244 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3956 ہوگئی۔وبا سے پشاور، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں مزید 6 افراد جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 209 ہوگئی ہے۔ادھر گلگت بلتستان میں بھی

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 2 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔جس کے بعد وہاں کورونا وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 386 سے بڑھ کر 388 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 247 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اس وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد 6217 سے بڑھ کر 6464 ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…