ماں سے ناراض پانچ سالہ بچہ باپ کی گاڑی چلاتے ہوئے ہائی وے پر آگیا، پھر کیا ہوا؟دیکھ کر سب ششدر

7  مئی‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ایک پانچ سالہ بچہ اپنی والدہ سے ناراض ہو نے کے بعد گاڑی چلا کر ہائی وے پر نکل گیا،بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریبا 5 منٹ دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ ایڈریان ماں سے ناراضی کے بعد گھر کی گاڑی لیکر ہائی وے پر نکل گیا۔

پولیس کی جانب سے ہائی وے پر جب اس گاڑی کو روکا گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ گاڑی یہ بچہ چلا رہا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہائی وے پر چلتی اس گاڑی کو دیکھا تو ٹکٹ شائع کیا، جب بچے سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ماں نے اسے لیمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلیفورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جبکہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریبا 5 منٹ دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔یوٹاہ کی پولیس نے یہ سارا معاملہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا، جبکہ اپنی ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی لگائی۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار میں دیکھ کر انہیں ایسا لگا جیسے کوئی معذور شخص اس گاڑی کو چلا رہا ہو۔یوٹاہ پولیس کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ پراسیکیوٹر پر منحصر ہوگا کہ اس بچے کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں۔پولیس نے والدین کو نوٹس بھیجتے ہوئے ہدایت کردی کہ گاڑی کی چابیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھی جائیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…