پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے فرانس کے 3صدور کی جاسوسی کی ہے اور ان کے فون ٹیپ کیے گئے۔ فرانسیسی میڈیا نے وکی لیکس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے فرانس کے 3سابق صدور کی جاسوسی کی ان صدور میں یاک شیراک، نکولس سرکوزی اور موجودہ صدر فرانسس اولاندے کے فون ٹیپ کیے گئے۔ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کے مطابق انہوں نے 2006سے 2012کے درمیان صدور کی جاسوسی کی۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی صدر فرانسس اولاندے نے ڈیفنس کونسل کی میٹنگ طلب کرلی، فرانسیسی حکام کے مطابق میٹنگ میں رپورٹ کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔