اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

مصباح الحق اوریونس خان دنیا کے پہلے 10بہترین بیٹسمینوں میں شامل

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

دبئی۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق 2 پاکستانی بلے 10 بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ا ئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے کمار سنگارا بہترین بیٹسمیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیولئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں، 10 بہترین بلے بازوں میں یونس خان چھٹے اور کپتان مصباح الحق ا ٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد 13 درجے بہتری کے بعد 18ویں پوزیشن پر ا گئے۔ بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے، ا سٹریلیا کے ہیرس دوسرے اور سری لنکا کے رنگانا ہیرات تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل بہترین بولرز کی فہرست سے 3 سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوکر گیارہویں نمبر پر ا گئے۔ایک روزہ میچز کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہی ہاشم ا ملہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی بیٹسمین جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، بہترین بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 14ویں نمبر پر ہیں۔ بہترین ون ڈے بولر کی فہرست میں سعید اجمل بدستور پہلے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ میں بہترین 10 بلے بازوں میں احمد شہزاد 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، سٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ہیرس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے بدری پہلے، سنیل نارائن دوسرے اور سری لنکا کے سینانایاکے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی اسپینر سعید اجمل چوتھے اور شاہد ا فریدی چھٹے نمبر پر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…