بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

ڈاکٹر فرقان کی موت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ،معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن )کراچی میں مبینہ طور پر و ینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث کورونا سے جاں بحق ڈاکٹر فرقان کی موت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمبولنس بروقت ڈاکٹر فرقان کے گھر پہنچی لیکن وہ خود کسی اسپتال جانے کو تیار نہیں تھے۔ڈاکٹر فرقان نے صبح 9.54 پر فون کیا اور ایمبولنس آٹھ منٹ بعد پہنچی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرقان خود اسپتال جانے کو تیار نہیں تھے۔

اس حوالے سے سے فون کا ڈیٹا بھی موجود ہے۔انڈس اسپتال اور ایس آئی یو ٹی انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی،ڈاکٹر فرقان کی موت پر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرفرقان کی آمد سے متعلق ایس آئی یوٹی نے انکوائری کی جس میں ڈاکٹر فرقان کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ یا کورونا ریسیپشن پر آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق پریس، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں ایس آئی یو ٹی کے متعلق کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرقان علاج کی خاطرایس آئی یو ٹی بھی تشریف لائے تھے۔ ایس آئی یو ٹی نے اس واقعے کے بارے میں اپنے طور پرمکمل تفتیش کی ہے۔ڈاکٹر فرقان کے ایس آئی یو ٹی کی ایمرجینسی یا ایس آئی یو ٹی کی حنیفہ سلیمان دائودنکولوجی سینٹر کی کورونا کلینک اور ایمرجینسی میں کہیں بھی آنے کے شواہد نہیں ملے۔اتوارکوموجود اسٹاف بشمول سینئر فیکلٹی کو ایسے کسی بھی مریض کے آنے کا کوئی علم نہیں۔ اس کے علاوہ ان جگہوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں کہیں بھی ڈاکٹر فرقان کی موجودگی کے شواہد نہیں ہیں۔ واضح رہیں ڈاکٹر فرقان کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو ان کا انتقال ہوا تھا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی ہفتے کے سات دن،چوبیس گھنٹے، 50بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ اور 10 وینٹیلیٹرز پر مشتمل آئی سی یو کی خدمات فراہم کر رہا ہے اور آج تک 8ہزار دوسوسے زائد مریضوں کو اسکریننگ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…