منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زکوٰۃ فنڈ زسے تنخواہیں دی جا سکتیں ہیں یا نہیں ، فتوی جاری 

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ زکوٰۃ فنڈ سے ملازمین کو تنخواہین دینادرست نہیں ہے ،اس سے غرباء اور مستحقین کا حق مارا جائے گا، زکوٰۃ کے مصارف میں مسلمان ہونے کی شرط کے ساتھ مستحق ہونا بھی ہے ،زکوٰ ۃ، صدقات اورصدقات واجبہ ادائیگی کی طرح مستحقین تک پہنچانابھی واجب ہے ۔منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے

گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے زکوٰۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے بنیادی رکن اور مالی عبادات میں سب سے اہم عمل ہے اس کے بنیادی ارکان شریعت نے خود متعین کرکے دیے ہیں،جہاں زکوٰۃ دینے والوں کے لیے شرائط مقرر فرمائی ہیں، وہاں زکوۃ لینے والے بھی خود ہی بتلائے ہیں جن کے علاوہ کے لوگوں کو دینے سے ادا ہی نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ کرونا فنڈز میںزکوٰۃ دینا بھی درست نہیں کیونکہ جہاں ملکیت نہیں وہی پر اس کے استعمال بھی متعین نہیں ہے،انہوںنے کہاکہ زکوٰۃ اور صدقات واجبہ کا استعمال صرف مسلمانوں پر ضروری اس کے علاوہ غیر مسلموں کو صدقہ نافلہ دیا جاسکتاہے تاکہ وہ اسلام کے حسن اخلاق سے متاثر ہوسکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ زکوٰۃ کوئی ہدیہ،معاوضہ بدلہ نہیں ہے، نہ ہی یہ ایسی چیز ہے جسے مفادِ عامہ کے ایسے رفاہی کاموںمیں خرچ کیا جاسکے جن سے عامۃ الناس کے فقیر وغنی فائدہ اٹھاسکیں ،نہ ہی اس کے لیے استعمال کی عام اجازت دینا کافی ہے بلکہ اس میں مستحق زکوٰۃ کو غیر مشروط طورپر مالک بنا کر اس کا قبضہ کرادینا لازمی ہے جسے مالک بن کر جس طرح چاہے وہ بلا روک ٹوک خرچ کرسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…