کراچی (این این آئی) شہر قائد میںآج(منگل) سے ہیٹ ویو شروع ہوگی اورپارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں منگل سے ہیٹ ویوشروع ہوگی۔ ہیٹ ویوکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اورہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہوگا جب کہ پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 سے 8 مئی کے دوران
شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 5 سے 8 مئی کیدوران لوگ صبح 11 سے شام 4 بجے کے دوران باہر کی سرگرمیاں محدود کریں اور باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔