اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھرکرونا وائرس سے پریشان عوام کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونیوالے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں 773مریض مہلک وباء کو شکست دے کر گھروں کو چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضو کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی
مجموعی تعداد 476 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20995 تک جاپہنچی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوموار کے دن ملک بھر سے کورونا کے مزید 861 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 ہلاکتیں، پنجاب 152 کیسز اور 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 ہلاکتیں، بلوچستان میں 103 کیسز، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔