پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا ارطغرل غازی کے بعد ایک اور کونسا ڈرامہ نشر کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سریل ” ارطغرل غازی” کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کی ہدایت کی تھی۔مذکورہ ڈرامہ اردو میں ڈبنگ کے بعد ناظرین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی کو بیان کرتے ہیں ۔ارطغرل غازی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

پاکستان میں بھی اس ڈرامے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر دکھانے کے اقدام کو بھی سراہا جا رہا ہے۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے تاریخ پر مبنی ایک اور ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم ارطغرل غازی کے بعد ڈرامہ سیریل یونس امرہ بھی پی ٹی وی پر نشر کرنا چاہتے ہیں۔یونس امرہ ایک صوفی شاعر اور ایک غریب دیہاتی تھے۔ یہ ایک عظیم صوفی کی کہانی ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ اور اسکی تلاش کے لئے وقف کر دی۔۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل “ارتغل” سے متاثر ہو کر میکسیکشن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ پاکستان ٹیلی وژن دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان المبارک سے اپنے ناظرین کیلئے پیش کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…