جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’’ ڈاکٹر فرقان کی موت سے کچھ دیر قبل کی دردناک آڈیو کال‘‘ وہ بے بسی اور لاچاری کے عالم میں ساتھی ڈاکٹر سے کیا التجا کر رہے تھے ؟ دل پھٹ جائیگا ایسا لگ رہا ہے۔۔ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئی

datetime 4  مئی‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے پر کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سینئر ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر فرقان کی انتقال سے قبل آڈیو کال سامنے آگئی جس میں وہ وینٹی لیٹر کیلئے ساتھی ڈاکٹر سے التجا کر رہے ہیں۔آڈیو کال میں ڈاکٹر فرقان اپنے ساتھی دوست ڈاکٹر عامر کو وینٹی لیٹر کا انتظام کرنے کا کہہ رہے ہیں اور اپنی طبیعت سے آگاہ کررہے ہیں۔فون کال پر ڈاکٹر فرقان اپنے دوست ڈاکٹر عامر سے

گفتگو کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور ایمبولینس وینٹی لیٹر کی دستیابی کی تصدیق سے قبل ہسپتال لیجانے کو تیار نہیں۔ ڈاکٹر فرقان نے اپنے دوست سے التجا کی کہ اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ہسپتال میں علاج کے لیے جگہ کو ممکن بنائیں۔معروف اینکر نادیہ مرزا نے بھی اس حوالے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اگر کوئی سننے کا حوصلہ رکھتا ہے تو ڈاکٹر فرقان کی مرنے سے کچھ دیر قبل کی اپنے دوست سے کی گئ گفتگو سن لے۔ میرے پاس الفاظ ختم ہیں دل پھٹ جائیگا ایسا لگ رہا ہے۔ ‘‘، واضح رہے کہ 4 روز قبل کورونا کا شکار ڈاکٹر فرقان گزشتہ رات بروقت وینٹی لینٹر نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔اہل خانہ 2 گھنٹے سے زائد ڈاکٹر فرقان کو ایمبولینس میں لیکر وینٹی لیٹر تلاش کرتے رہے اور بلآخر وہ مردہ حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے۔ڈاکٹر فرقان کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز (کے آئی ایچ ڈی) سے ایک ماہ قبل ریٹائر ہوئے تھے۔سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق 60 سال کے ڈاکٹر فرقان نجی اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…