اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کردیا گیا ،نجی ٹی وی کے مطابق نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسے اور میری آنکھوں کےسامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیا۔ غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، میں صرف اور صرف انصاف چاہتا ہوں۔