اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاؤن کے باعث بند نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ملک بھر میں واقع تمام دفاتر کو 4 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نادار سینٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے احکامات جاری
کرتے ہوئے عملے اور صارفین کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ نادرا سینٹرز میں صارفین کے لیے سماجی فاصلے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، نادرا ملازمین کو گلوز اور سینی ٹائزز اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔