لاہور( این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،لاہور کے علاقے قلعہ لکشمن میں ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران 10مقامات پر1630لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 1230لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق سیالوی،شہزاد،مقدس،اکرم،ابراہیم،مدینہ اور حافظ ملک شاپس پر موجودہ 1230لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ ۔معمولی نقا ئص پر اقراء ،لطیف اور البصرا ملک
شاپس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کیے گئے دودھ میں نیچر ل فیٹس اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی۔موقع پر موبائل لیب میں موجود جدید مشینوں سے دودھ کی چیکنگ میں پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ قوانین کے مطابق دودھ میں پانی یا کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی یا قدرتی غذائیت سے محروم دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔