اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں سرکاری گوداموں سے 5 ارب 35کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ کے کئی شہروں میں سرکاری گوداموں سے منتقلی کے دوران 5 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی جی نیب سکھر کی جا نب سے سرکاری گودامو ں سے گندم کے غائب ہونے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز میں سرکاری گوداموں سے گندم غائب ہوئی،اس کے علاوہ نواب شاہ،

سانگھڑ،کشمور اور قمبر شہداد کوٹ اضلاع کے سرکاری گوداموں سے بھی گندم غائب ہوئی۔نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے 9 اضلاع سے ایک لاکھ 64 ہزار 797 میٹرک ٹن گندم سرکاری گوداموں سے غائب ہوئی۔ڈی جی نیب سکھر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری گوداموں سے غائب ہونے والی گندم کی مالیت 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 22 ہزار 44 میٹرک ٹن گندم کراچی روانہ کی گئی لیکن گوداموں میں نہیں پہنچی، کراچی بھیجی گئی گندم کی مالیت 74 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ڈی جی نیب کے مطابق پلی بارگین قانون کے تحت ملزمالکان اور دیگر افراد سے 2 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ سکھر اور خیرپور کے 4 ملزمان سے ڈیفالٹ چیک کی مد میں 8 ارب 12کروڑ 60 لاکھ روپے وصول ہوئے۔نیب رپورٹ کے مطابق گندم کی خرد برد میں محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر افراد ملوث پائے گئے، گندم چوری اورخرد برد پر احتساب عدالت سکھر میں 4 ریفرنس دائر ہیں، مزید ریفرنس دائر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…