لاہور( این این آئی ) حکومتی بانڈزمیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان کا سلسلہ رک گیا ، اپریل میں حکومتی بانڈزمیں 20کروڑ 40کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں حکومتی بانڈز میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری دیکھی گئی تمام تر سرمایہ کاری برطانیہ سے آئی تاہم نئی سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ انخلا ء بھی جاری ہے۔
صرف اپریل میں حکومتی بانڈز میں 63 کروڑ 10لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھنے میں آیا، رواں مالی سال میں ٹی بلز میں 3 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور انخلا کا حجم 2ارب 85کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہا۔یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میںیہ حجم 90 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھا۔