بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے مشتبہ 822 مریضوں کو کلیئر قرار دے کر گھربھجوا دیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2020 |

سرگودہا(این این آئی)سرگودھا ضلع میں کورونا وائرس کے مشتبہ 1155مریضوں کی سیکریننگ مکمل ہونے پر 210 کا رزلٹ پازیٹو اور 822 کوکلیئر قرار دے کر گھروں کو بجھوا دیا گیا جبکہ 43 پازیٹو مریض صحت یاب ہوئے جبکہ انتظامیہ نے صرف ایک موت کی تصدیق کر دی۔زرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے بتایاکہ

سرگودھا ضلع میں 1155 مشتبہ افراد رپورٹ ہوئے جن کی سکریننگ مکمل ہونے پر 210 پازٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 822 کو کلیئر ہونے پر گھروں میں بھیج دیا گیااور 43پازیٹو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اوراب تک کورونا کے باعث صرف ایک مریض ربنواز کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں 494 مشتبہ تبلیغی ارکان میں سے 128 کا پازیٹو پایا گیا جن میں پندرہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔اسی ضلع سرگودھا میں 239زائرین میں سے 47کنفرم پائے گئے اور 102 زائرین کو ڈسچارج کر دیا گیاجبکہ 24صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونی ممالک سے آئے پاکستانی اور مقامی 422 افراد میں سے35میں کورونا پازیٹو پایاگیا جن میں سے چار صحت یاب ہو چکے ہیں اور صرف ایک مریض ربنواز کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال ائسولیشن سنٹر میں 80بیڈز کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے علاوہ تین فیلڈ ہسپتال قائم ہیں جن میں رائے میڈیکل کالج میں 120 بیڈز کورونا مریضوں کیلئے مختص اور 73 مریض زیر علاج ہیں جبکہ سرگودہا یونیورسٹی میڈیکل کالج میں سو بیڈز اور نجی نیازی میڈیکل کالج میں پچاس بیڈز مختص ہیں جن میں ضرورت پڑنے پر بیڈز کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں طبی عملہ کی کوئی کمی نہیں اور تعداد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ حفاظتی سامان اور ادویات موجود ہیں۔ اسی طرح سرگودھا شہر میں گورنمنٹ زرعی کالج میں 228بیڈز کا قرنطینہ بھی فعال ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…