سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ یار انصاری کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے جن کو نماز جنازہ کے بعد مرکزی قبرستان میں ایس او پیز کے ساتھ تابوت میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق اسلام پورہ سرگودھا میں سابق ایم پی اے اللہ یار انصاری کورونا وائرس کی علامات پر گھر میں قرنطینہ تھے کہ حالت بگڑ جانے پر
ڈی ایچ او ٹیچنگ ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا دم توڑ گے۔جن کی نعش تابوت بند ورثاء کے سپرد کر کے محکمہ صحت،ریسکیو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حفاظتی عملہ کے ساتھ مرکزی قبرستان منتقل کیا گیا اور پورے ایس او پیر کے تحت نماز جنازہ اور تدفین مکمل کی گئی۔مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی سخصیات،معززین شہر کے علاوہ وکلاء ، تاجروں، اراکین اسمبلی،افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثواب درین حاصل کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسمندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے سابق ایم پی اے کے اہلخانہ اور دوران بیماری عیادت کرنے والوں کے کوائف حاصل کر کے رزلٹ لیکر لیبارٹری بجھوانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔