اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث ڈاکٹر رابعہ طیب جاں بحق ہو گئیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہولی فیملی ڈاکٹر رابعہ طیب کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے ان کی کرونا وائرس سے موت کی تصدیق کر دی ہے ۔ ڈاکٹر رابعہ آج سے ہائوس جاب شروع کر نیوالی تھیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر رابعہ طیب کا تعلق گوجر خان سے تھا انہوں نے
بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا ۔انہیں معمولی نزلہ ، بخار کا کہا تھا22اپریل کو طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا تھا تھاجہاںان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو نکلا، وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئیں ۔ دوسری طرف پاکستان بھر میں آج جمعہ کے دن کرونا وائرس سے 24افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 385ہو گئی جبکہ ملک بھر سے آج ابھی تک 344نئے کیسز بھی سامنے آئےہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 16ہزار آٹھ سو ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 344 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 24 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا سے 314 کیسز اور 24 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اب تک سب سےزیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 146 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 112 اور پنجاب میں 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔