اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں 12.50 رروپے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق آج جمعے سے ہوگااور سی این جی کی قیمت تقریباً 72 روپےفی لیٹرہوجائی گی۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں بھی 15سے 30 روپے تک کمی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔قبل ازیں ایل پی جی 22روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ،گھریلو سلنڈ256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983روپے اضافہ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 30کردی گئی ہے جس کے بعد قیمت 90 روپے سے بڑھ کر 112روپے فی کلو ہو گئی جس کے تحت گھریلو سلنڈر1067روپے کی جگہ1323روپے اور کمرشل سلنڈر4107روپے کی جگہ 5090روپے میں فروخت ہو گا۔اوگرا نے قیمت میںاضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔