لاہور( این این آئی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی اور ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،لاہور کے علاقے فاضلیہ کالونی شاہ جمال میں9ملک شاپس میں موجود 2200 لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران1900 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیا۔کارروائیوں کے دوران الحافظ،سخی شاہ جمال،احمد،ارشد، بوٹا، طالب اوراکرم نامی ملک شاپس کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیںسابقہ ہدایات پر
عمل نہ کرنے اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر9دوکانداروں کو وارننگ نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے جدید مشینوں کی مدد سے دوکانوںمیں موجود دودھ کو چیک کیا ۔ تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق دودھ کی مقداراور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے آلودہ پانی، کیمیکلز اور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔کرونا وائرس کے پیش نظرفوڈ سیفٹی ٹیمیںمکمل حفاظتی کٹس پہن کر صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔دودھ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر بھی دوکانداروں کو بتائی جارہی ہیں۔