منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ایس ای سی پی نے انشورنس ایجنٹوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے نئے ریگولیشنز تجویز کر دئے

datetime 30  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر میں ڈیجٹلائزیشن کے فروغ اور غلط بیانی سے انشورنس پالیسیوں کی فروخت کی روک تھام کیلئے کارپوریٹ انشورنس ایجنٹوں، بشمول بنکا انشورنس کو ریگولیٹ کرنے کے لئے نئے ریگولیشنز عوامی رائے عامہ کے لئے جاری کر دیئے ہیں۔ مجوزہ ریگولیشنز میں انشورنس پالیسی کی فروخت کے طریقہ کار کو

مزید مستحکم اور منظم بنایا گیا ہے  اور صارف کو  پالیسی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ  معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔  انشورنس پالیسی کے خریدار کو پالیسی خریدنے کے بعد تصدیق کے لئے کی جانے والی ٹیلی فون کال کا طریقہ کار اور فون پر پوچھی جانے اور فراہم کی جانے والی معلومات کی تفصیل بھی ریگولیشنز میں شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پالیسی ہولڈر کو اس کی خواہش کے مطابق پالیسی کے دستاویزات اردو یا انگریزی زبان میں فراہم کئے جائیں گے۔  مجوزہ ریگولیشنز میں انشورنس ایجنٹوں کے کمیشن کا طریقہ کار بھی متعین کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ ریگولیشنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئے گئے ہیں۔ عوام اور شراکت دار تیس دن کے اند ر کمیشن کو اپنی تجاویز و آراء سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی آراء  و تجاویز کے نتیجے میں ان ریگولیشنز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…