لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ راوی روڈ کے علاقے کو کورونا وائرس کے باعث سیل کر دیا گیا۔ایک ہی گھر کے سات افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ اورلاہور پولیس کے ذریعے علاقے کو سیل کر دیا گیا جبکہ تمام افراد کو قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ۔ لاہور میںکورونا وائرس کے باعث سیل شدہ علاقوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔