جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

’’غریب تو مر گیا بے چارا لیکن اپنے اولاد کیلئے سکون کا سامان کر گیا ‘‘وزیراعلی پنجاب نے خودکشی کرنیوالے والے محنت کش کے بچوںکیلئے3لاکھ روپےکے امدادی چیک سمیت کیا چیز دینے کا کہہ دیا   ؟ عثمان بزدار کے اعلان نے سب کا دل جیت لیا 

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود کشی کرنے والے محنت کش کے بچوں کے سرپردست شفقت رکھ دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متوفی نذیر احمد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متوفی نذیر احمد کے اہل خانہ کی مالی معاونت اور ایک بچے کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت شبیر علی قریشی کوٹ ادو کے

علاقے منڈی مویشی میں متوفی نذیر احمد کے گھر  گئے۔ وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متوفی نذیر احمد کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے متوفی نذیر احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرمملکت شبیر علی قریشی نے متوفی نذیر احمد کی بیوہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے 3لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا ۔ وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر آپ کے ایک بچے کو سرکاری ادارے میں ملازمت دی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو بچے کی سرکاری ملازمت کے لئے کارروائی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 6 بچوں کے محنت کش باپ نذیر احمد کی خودکشی المیہ ہے ،یتیم بچوں کی مالی معاونت احسان نہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…