جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ جاری !ایک دن میں سب زیادہ تعداد میں کرونا کے مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں ایک دن میں سب زیادہ تعداد میں کورونا کے 22 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کو ان کی لیبارٹری رپوٹس نیگیٹو آنے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں قائم کورونا مینجمنٹ سنٹر سے ڈسچارج کیا گیا۔ایم ایس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا نے مریضوں کو اپنی ٹیم کے ہمراہ رخصت کیا۔

چھ مریضوں کو بدھ کی صبح ڈسچارج کیا گیا تھا جبکہ 16مریضوں کو مکمل صحتیابی کے بعد بدھ کی رات کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر محمد خالد رندھاوا نے کہاکہ رمضان کے بابرکت ماہ میں آج کے دن راولپنڈی سے 22 مریضوں کومکمل صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دن میں صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جس کے لئے ہم اللہ تعالی کے انتہائی عاجزی کے ساتھ شکرگزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ آفت جلد سے جلد ٹل جائے۔صحتیاب ہونے والے مریضوں نے آر آئی یو کے ڈاکٹروں اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر خالد رندھاوا ہر مریض سیذاتی رابطہ رکھتے ہیں اور ہسپتال میں موجود انتظامات کے متعلق پوچھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سیکیورٹی کاعملہ بھی اپنی زندگیوں کی پروا کئے بغیر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات اور سہولیات کے لئے حکومت کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…