جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے،ہم کہہ رہے ہیں احتساب ہونا چاہیے کیایہ گالی ہے؟ فواد چوہدری کا مخالفین پر کھل کر وار

datetime 30  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے؟ ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم احتساب کیلئے حکومت میں آئے۔

ہم کہہ رہے ہیں احتساب ہونا چاہیے کیایہ گالی ہے؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس بات پر ووٹ لیا ہے کہ ہم احتساب کریں گے، نوازشریف اور مریم نوازپرعدالتوں میں ثابت ہوا ہے، نوازشریف اور مریم نواز مجرم ہیں ضمانت پرجیل سے باہرہیں ،اب ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے؟ ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے تھنک ٹینکس تشکیل دینے چاہئیں،تھنک ٹینکس کے ذریعے تنقید اور مشاورت اچھی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے پاس اپنا کوئی پلان یا اسٹرکچر نہیں ہوتا، کوئی جماعت حکومت میں آتی ہے تواپنا اسٹرکچر پھربناتی ہے، کورونامثال لے لیں تنقیدکرنیوالی جماعتوں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تجویز ہے وفاق کی اصلاحات کو پہلے چھوڑیں ڈسٹرکٹ سطح پر کریں، ڈسٹرکٹ کے بعدصوبوں کے وسائل سے متعلق اصلاحات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…