اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی رہنماؤں کا قومی اسمبلی کا فزیکل اجلاس بلانے پر اتفاق کرلیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے کورونا وائرس کی موجودگی میں اجلاس کے انعقاد میں اسپیکر کو اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔(ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ ورچوئل سیشن پارلیمنٹ کے وقار اور تقدس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے آئندہ بدہ کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔