منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اداکار زاہد احمد کو ناک کی پلاسٹک سرجری کرانا مہنگی پڑ گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار زاہد احمد نے حال ہی میں اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کے خوفناک تجربے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈرامہ سیریل الودع سے مقبول ہونے والے اداکار زاہد احمد کو ان کی بھاری آواز اور  پرکشش شخصیت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔زاہد احمد کا شمار بھی ان پاکستانی اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ڈراموں میں اداکاری کرنیکے ساتھ ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کا خوفناک تجربہ شیئر کیا ہے۔زاہد احمد نے بتایا کہ میں آج تمام لوگوں کو ایک چیز کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ بے وقوفی، نا شکری، نفس کی پیروی اور یہ گناہ کیسے کر بیٹھا۔ان کا کہنا تھا انسان کی نفس اس سے بے شمار غلط کام کروا دیتی ہے اور میں نے ایک بہت ناشکری کردی، مجھے اپنی ناک کی شکل ٹھیک نہیں لگتی تھی اور مجھے یہ نقص لگتا تھا۔اداکار نے بتایاکہ انہوں نے ناک کی پلاسٹک سرجری رائینو پلاسٹی کرانے کے بارے میں سوچا جو کہ دنیا میں ہزاروں لوگ کرواتے ہیں۔زاہد احمد نے کہا کہ اس سرجری کے بعد ناک کو صحیح شکل اختیار کرنے میں 6 ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور یہ 6 ماہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں کیونکہ اس میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جو میں نہیں کر سکا یا اللہ کو شاید یہ میرا فیصلہ نہیں پسند آیا، اس کے بعد مجھے بے تحاشہ لوگوں نے کہا کہ آپ نے اپنی ناک کے ساتھ کیا کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں یہ سرجری کا فیصلہ بالکل غلط ثابت ہوا، 6 مہینے میں جو بگاڑ سامنے آیا اسے ٹھیک کرنے کے لیے مجھے سال کا انتظار کرنے کے بعد ایک اور سیشن کرانا پڑا اور اب جاکے یہ کچھ بہتر ہوئی ہے۔اداکار زاہد احمد نے لوگوں سے گزارش کی کہ خدارا میرے اس دردناک تجربے سے کچھ سیکھیں، ایسا کچھ کرانے سے پہلے ایک لاکھ مرتبہ سوچیں کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔‎



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…