جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے اہم ہدایات جاری کردی

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2020سمسٹر میں پیش کئے گئے ایم اے/ایم ایس سی/ایم ایڈ/پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ٗ بی ایس ٗ بی بی اے/بی ایڈ/ای ڈی ٗ بی اے(Rename as Associate Degree)اور سرٹیفکیٹ کورس کے داخلہ فیس جمع کروانے کے لئے اہم ہدایات  اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی

صورتحال کے پیش نظر اُن طلبہ کی سہولت کے لئے جو سمسٹر کی ساری فیس یکمشت جمع نہیں کراسکتے ہیں ٗ اُن کی آسانی کے لئے داخلہ فیس کو دو اقساط میں جمع کرانے کی منظوری یونیورسٹی کے اکیڈمک بورڈ سے حاصل کرچکے ہیں۔داخلہ فیس کی پہلی قسط5۔جون تک جبکہ دوسری قسط 17۔جولائی 2020ء تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو آن لائن نیا چالان نکالنا پڑے گا جس کا طریقہ کار یونیورسٹی ویب سائٹ پر دیا گیا ہے ٗ کسی بھی مشکل صورت میں داخلے کے امیدوار یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں رابطہ کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ داخلہ قطعاً عارضی اور مکمل فیس جمع کروانے کے ساتھ مشروط ہوگا ٗ اگر طالب علم دوسری قسط مقررہ تاریخ تک جمع نہیں کراتا تو یونیورسٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس کی فیس ضبط /داخلہ منسوخ کردے۔داخلہ فیس بذریعہ چالان UBL,MCB,ABLاور FWBLکی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔فیس ABLکی Appکے ذریعے آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہے۔داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو بینک میں فیس جمع کروانے میں کسی مشکل کی صورت میں بذریعہ کراس چیک بنام “AIOU”بھی فیس جمع کروائی جاسکتی ہے۔اس صورت میں طلبہ کو چیک کی دوسری طرف اپنا نام ٗ والد کا نام ٗ رجسٹریشن نمبر ٗ پروگرام اور چالان نمبر لازمی درج کرنا چاہئیے۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…