اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ہونے کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بہت مؤدبانہ گزارش ہے کہ مجموعی ٹیسٹ میں سے مثبت آنے والوں کی شرح کم از کم چند ہفتے کے اعدادو شمار پر جانچی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 دن کے ڈیٹا پر کہہ دینا کہ یہ شرح 12 سے
کم ہو کر 8 پر آ گئی ہے، یہ درست نہیں ہے، ویسے پورے ملک میں یہ پہلے ہی 8 فیصد تھی جبکہ دوسرے ملکوں میں یہ 10 فیصد ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5291 ہے۔