بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قرب الٰہی کے بعد اب کچھ بولنے سے قبل لاکھ دفعہ سوچتاہوں حمزہ علی عباسی کا ٹوئٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔اس اعلان کے بعد سے حمزہ علی عباسی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ہی پوسٹ شیئر کرتے نظر آئے جن کے ذریعے وہ مداحوں کو اسلامی تعلیمات کی جانب راغب کرسکیں۔اور اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرکے

مداحوں کو بتایا کہ وہ پہلے سے کافی بدل چکے ہیں۔خیال رہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز سے حمزہ علی عباسی کافی بیباک اور صاف گو رہے ہیں جبکہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ہر قسم کے موضوع پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے آرہے ہیں۔تاہم اب ان کے مطابق وہ کافی بدل چکے ہیں اور اس تبدیلی کی وجہ اللہ سے ان کی قربت ہے۔اپنی ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’پہلے میں بہت بیباک تھا، اونچی آواز میں بات کرتا تھا، لیکن جب سے اللہ سے قریب ہوا یہ سب کچھ ختم ہوگیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب میں کانپتا ہوں اور کچھ بھی بولنے یا لکھنے سے قبل لاکھوں دفعہ سوچتا ہوں، جانتا ہوں تمام بادشاہوں کا بادشاہ میرا حساب کتاب کرے گا، میرا مالک، میرا خدا، میرا اللہ‘۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…