ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بیٹے کے مبینہ قاتل کو ضمانت ملنے پر خاتون کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا تفتیشی افسر نے کتنی رقم لے کر عدالت میں جھوٹ بولا ، والدہ عدالت کے باہر دہائیاں دیتے ہوئے رو پڑیں ، چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کر دی

datetime 29  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹے کے مبینہ قاتل کو ضمانت ملنے پر خاتون نے سپریم کور ٹ کے باہر دھرنا دیدیا ، انصاف کے بغیر گھر واپس نہیں جائوں گی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کےوالدہ نے بیٹےعدنان کے مبینہ قاتل کو ضمانت ملنے کے بعد دھرنا دیدیا اور کہا جب تک اسے انصاف نہیں ملتا وہ یہاں سے نہیں جائیں گی ۔ خاتون نے تفتیشی افسر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ افسر ساڑھے 4لاکھ روپے لے کر عدالت میں جھوٹ بولا ہے ، ملزمانت نے ہمیں پیسے دے کر صلح کرنے کی آفر دی لیکن ہم نے صلح نہیں کی ۔

تفتیشی نے میرے بیٹے کے قتل کا سودا کیا ہے لیکن میں یہاں دھرنا دے کر اس وقت تک بیٹھی رہوں گی جب تک میرے بیٹے کے قاتلوں کو سزا نہیں سنائی جاتی ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم جہانگیر نے دوست روحیل کیساتھ مل کر میرے بیٹے عدنان کوگزشتہ سال 22اگست کو قتل کیا تھا ۔ خاتون سپریم کورٹ کے باہر انصاف کیلئے دہائیاں دیتے ہوئے رو پڑیں اور کہا ہے کہ جب تک میں بیٹے کے قاتلوں کو سزا نہیں دلوالیتی یہاں سے نہیں اٹھوں گی ۔جبکہ اس کیس میں ایک ملزم گلزار تاحا ل جیل میں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…