اسلام آباد (این این آئی)پنجاب دیہی ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کا رعایتی شرح پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرضہ کامعاہدہ طے پا گیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے سکریٹری سید پرویز عباس نے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر شیہونگ یانگ نے۔معاہدے پر دستخط کیے۔قرضہ پنجاب کے سات بڑے شہروں میں انجینئرنگ اور شہری ترقیاتی منصوبوں کو
ڈیزائن کرنے کے لئے منصوبہ سازی اور فنانسنگ پرخرچ کیاجائیگا،شیروں میں بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی ، اور سرگودھا شامل ہیں، منصوبہ31 اکتوبر 2022 تک اس پروگرام کو مکمل ہوگا ،سکرٹری برائے اقتصادی امور اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔