جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایمن خان ماہرہ خان سے آگے نکل گئیں 

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا ریکارڈ بناتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں اب تک ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کی فہرست میں ٹاپ پر تھیں اور انسٹاگرام کوئین کہلاتی تھیں تاہم ایمن خان نے

ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انسٹاگرام کوئین کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5.9 ملین یعنی 59 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جو اب تک 58 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئرکی اور اپنے تمام انسٹا فینز کا شکریہ ادا کیا۔ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسرے نمبر پر اداکارہ سجل علی اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے دونوں کے انسٹاگرام پر 5.4 ملین یعنی 54 لاکھ فالوورز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…