جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا 

datetime 28  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شبلی فراز نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو

وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا جبکہ فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکمرانی میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں، بعد ازاں وہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئی تھیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو اگست 2018 میں سینیٹ میں قائدِ ایوان مقرر کیا تھا۔شبلی فراز 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔شبلی فراز ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اور تجارت اور قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…