اسلام آباد(این این آئی) این ڈی ایم اے نے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل شروع کر دی ۔ ترجمان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں کیلئے سامان بھیجا گیا ،خیبر پختونخواہ کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار سرجیکل ماسک اور 5ہزار 200 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔23 ہزار7 سو
حفاظتی سوٹ،7 ہزار 280 جوڑے دستانے اور 4ہزار 236 جوڑے جوتیکے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔5 ہزار 447 سرجیکل ٹوپیاں، 2 ہزار 627 فیس شیلڈ اور 1ہزار 34 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق 5ہزار 2سو سنیٹائزر کی بوتلیں اور 1ہزار720 ڈاکٹروں کے گاؤن بھی بھیجے گئے سامان میں شامل ہیں ،دیگر صوبوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہا ۔