جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

” مولانا کے حامی رمضان میں روزہ رکھ کر سوشل میڈیا پر مجھے گالیاں بک رہے ہیں پی ٹی آئی والوں کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ توبندے کیساتھ کیا کر دیں ؟ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کاتنقید کرنے والے کیلئے ردعمل

datetime 28  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیس)مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر مجھےطعنے اور گالیاں دیں۔ سینئر تجزیہ کار ہارون رشیدنے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کےمیڈیا کو جھوٹا کہنے کے بیان پر میں ردعمل دیا تھا جس کے بعد تو مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں نے روزے کی حالت میں مجھے گالیاں دیں ، پی ٹی آئی والوں کا بس نہیں چلتا ورنہ تو وہ بندے کو زندہ ہی دفن کر دیں ۔

ان کا کہنا تھا یقین جانئے مجھےایسی غلیظ گالیاں دی جارہی ہیں جنہیں میں بیان نہیں کر سکتا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے اور اس کا اثر بھی بہت گہرا ہو تا ہے ۔ سینئر کالم نگار نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ مولانا طارق جمیل اگر میڈیا کے خلاف بولیں گے تو ہم ان کے سارے کارنامے بیان کریں گے اگر میں نے کارنامے بیان کیے تو انہیں بہت شرمندگی اٹھانا پڑ سکتی ہے ۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میںمولانا پر سخت تنقید کے نشتر برسا تے ہوئے کہا کہ آپ نے کوئی ایک کام ایسا کیا آپ کو خدا کا خوف ہونا چاہیے ،دعا میں اللہ پاک کو اطلاع دے رہے ہیں کہ عمران خان بہت اچھا حکمران ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے حکمرانوں کیخلاف کتنا سچ بولا ، کیا ان کیخلاف بولنے کی کبھی جرات کی ہے۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ یہ معافی مانگ لیں گے ۔ میں نے مولانا کے کارنامے بیان کیے تو انہیں بڑی شرمندگی ہو گئی ۔ سینئر تجزیہ کار نے مولانا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب کے صرف دو پیشے ہیں ، ان میں ایک پاپولیرٹی کا ہے ۔ وہ نواز شریف کی بھی ایسے ہی مداح سرائی کیا کرتے تھے ، اور آج وقت کے حکمران عمران خان کی بھی کررہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…