لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے 548 اساتذہ کی شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد پر ڈیوٹیاں عائد کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکولوں کے اساتذہ ان مساجد میں ترایح اور نماز کی ادائیگی کے لئے مساجد کی انتظامیہ کو جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر رپورٹ ڈپٹی کمشنر لاہور تک پہنچانا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مساجد پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کی پولیس کو دے دی گئی ہیں۔