اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگی اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاوروائی کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ، تین رمضان المبارک کے روز 306 دکانداروں کو چیک کرنے کے بعد سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء نوش فروخت کرنے پر
تین لاکھ 23 ہزار روپے کے مجموعی طور پر جرمانے کیے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 48 دکانوں کو 45 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار و پوٹھوہار نے 30 دکانوں کو 20 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن ایریا نے 25 دکانوں کو 43 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 36 دکانوں کو 40 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ و کورال نے 37 دکانوں کو 43 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر رورل نے 30 دکانوں کو 26 ہزار ، تحصیلدار اویس خان نے 11 دکانوں کو 4 ہزار پانچ سو, آی ٹی او ون شریف گل نے 14 دکانوں کو 13 ہزار پانچ سو اور آی ٹی او عرفان احمد نے 30 دکانوں کو 52 ہزار روپے و دیگر افسران کی جانب سے جرمانے کیے گئے، شہر بھر میں بارہ افسران نے کاروائیاں کیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشیائ� خوردونوش کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت سرکاری نرخوں سے زیادہ پر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔